کوئٹہ (کرائم رپورٹر) مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک اور سیکورٹی فورسز کے 4 جوان زخمی ہوگئے ، ذرائع کے مطابق قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی نے دہشتگرد تنظیم کے کیمپ کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے 4 جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ، دہشت گردوں کی لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق اس کیمپ میں دہشتگردوں کو تربیت دی جاتی تھی ، اسلحہ میں دوخودکش جیکٹیں، پچاس سے ساٹھ کلو گرام دھماکا خیز مواد،بارودی سرنگیں، ٹینک شکن بارودی سرنگیں، سات کلاشنکوف ، بم بنانے والے آلات شامل ہیں۔