کوئٹہ (کرائم رپورٹر) ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار ک لیاا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پیر کو سی ٹی ڈی نے مستونگ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، دھماکا خیز مواد اورپرائما کارڈبرآمد کرلئے ، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی ا ہم انکشافات کئے ، تفتان میں خودکش دھماکے میں ملوث ہونے ، کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا۔