مدینہ منورہ(این این آئی)مسجد نبوی ﷺ میں ماہ رمضا ن میں روزہ داروں کو افطار کرانے کے لائسنس کے اجرا کیلئے انتظامیہ نے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ۔سعودی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے روزہ داروں کی افطار کمیٹی کے ڈائریکٹر محمد العمری نے بتایا کہ اجازت ناموں کا مقصد نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے مسجد کے اندرونی صحنو ں میں گنجائش کے مطابق لوگوں کو دسترخوان کی جگہ مخصوص کرنا ہے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔