مکرمی! عموماً جب ہم تاریخی مقامات بالخصوص تاریخی مساجد میں جائیں تو ہمیں جگہ جگہ لوگ اپنی سیلفیاں اور تصویریں بناتے نظر آتے ہیں ۔ بلاشبہ ایسی تاریخی جگہوں پر تصاویر بنانے میں بھی کوئی حرج نہیں اور ہم یادگار تفریحی دورہ کے طور پر اسے کیمرہ کی آنکھ سے محفوظ کر لیتے ہیں ۔ لیکن جس طرح نئے شادی شدہ جوڑے عروسی لباس زیب تن کئے بارات ، یا ولیمہ سے قبل خصوصی طور پر یہاں آ کر ماڈلنگ طرز فوٹو سیشن کرتے ہیں، یہ یقینامسجد کا تقدس پامال کرنے کے مترادف ہے۔ ایسے مقدس مقامات کا احترام ہم پر لازم ہے۔ پاکستان میں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں، جہاں تصویر کیلئے اچھے بیک گرائونڈ مل سکتے ہیں۔نئے جوڑوں نے اپنی البم کی ضخامت بڑھانی ہے تو وہاں جانا چاہئے لیکن برائے مہربانی مسجد کو مسجد سمجھئے، سٹوڈیو نہیں ۔ (محمد نورالہدیٰ )