لاہور (خصوصی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ اورنبی پاکﷺکی محبت نہیں ہوگی کوئی کام نہیں ہوگا، کوروناسے بچاؤکیلئے تمام مسلمان حکمرانوں کومشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مسلم حکمران حرمین شریفین حاضری دیں اور خانہ کعبہ اورروضہ رسولﷺپر حاضر ہوں، وزیراعظم اورآرمی چیف بھی روضہ رسولﷺپرحاضری دیں، وزیراعظم امت مسلمہ کے لیڈرزکوخانہ کعبہ،روضہ رسولﷺلے کرجائیں، مسلم حکمران گڑگڑاکرمعافی مانگیں امیدہے دعا قبول ہوگی، ایٹم بم سے دنیافتح کرنے والوں کومعلوم نہیں کہ پلانرکوئی اورہے ۔ دنیاکے بڑے منصوبہ سازوں کی پلاننگ اللہ کے سامنے کچھ نہیں۔