لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے مارول سٹوڈیو کی پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان پر مبنی ٹی وی سیریز کی ہدایات دیں گی، مارول سٹوڈیو اپنی پہلی مسلم سپر ہیرو مس مارول پر ٹی وی سیریز بنارہاہے جس کی ہدایات پاکستان کی نامور ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے دیں گی، تاہم ان کے ساتھ مزید تین نامور ہدایت کار بھی اس ٹی وی سیریز کی ہدایت دیں گے جن میں عدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن شامل ہیں، یہ ٹی وی سیریز 2022 میں ڈزنی پلس پر پیش کی جائے گی، مس مارول کے کردار کو مارول ایڈیٹر اور ڈائریکٹر ثنا امانت نے بطور شریک تخلیق کار 2014 میں بنایا تھا، مس مارول 16 سال کی پاکستانی نژاد امریکی مسلم نوجوان لڑکی ہے جس کا نام کمالہ خان ہے جو امریکی شہر نیو جرسی میں رہتی ہے ۔مس مارول کمالہ خان کے کردار کو 2014 میں متعارف کیا گیا تھا اور 2015 میں اس سیریز نے بہترین گرافک سٹوری کے لیے ہیوگو ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
پہلی مسلم خاتون سپرہیرو سیریز ، شرمین ہدایات دینگی
پیر 21 ستمبر 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 21 ستمبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں