ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مسلم شناخت کو ہندو شناخت سے کبھی علیحدہ نہیں کرسکتے ۔مہش بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں والدین کی شادی کے حوالے سے بتایا کہ اُن کی والدہ ایک شیعہ مسلم تھیں جبکہ والد بھی کٹر اعتقاد کے حامل ہندو تھے جنہوں نے کبھی بھی سیکولر ہونے کو فوقیت نہیں دی۔مہیش بھٹ نے کہا کہ یہ میرے والدین کی زندگی کا دلچسپ پہلو ہے کہ اُن دونوں نے اپنے انفرادی عقائد کو برقرار رکھا، وہ دونوں جنون کی حد تک ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن مذہبی اعتبار سے دونوں میں کبھی کوئی چپقلش سامنے نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے والدہ کو ہمیشہ ماتھے پر ٹیکا اور ساڑھی میں ملبوس دیکھا ہے۔