نئی دہلی(صباح نیوز،این این آئی) بھارت کی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکرتے ہوئے مسلمان طالبہ کے وکیل کو بات کرنے سے بھی روک دیا۔ کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر جانبدارانہ ریمارکس دیتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ نے کہاکہ معاملے کوسنسنی خیز نہ بنائیں،امتحانات کا حجاب پرپابندی سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری طرف بھارت بھر سے سینئر صحافیوں نے آئینی اداروں سے مسلمانوں پر حملے رکوانے کی مشترکہ اپیل کی ہے ۔