لاہور(سٹاف رپورٹر) علماء کونسل پاکستان کے علماء ،خطباء نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے اعمال کی اصلاح کرتے ہوئے اﷲ کی طرف رجوع کریں ۔پاکستانی قوم حکومتی اداروں اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر پابندی سے عمل کریں اور وطن عزیز پاکستان کو اس وباء سے محفوظ رکھنے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار اداکریں۔کورونا وائرس کو ہم قومی یکجہتی اور ثابت قدمی سے شکست دے سکتے ہیں۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان کے وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ،مولانا یار محمد عابد ،پیر جی خالد محمود قاسمی ،حافظ محمد شعبان صدیقی ،حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،مولانا عبد المنان عثمانی ،مولانا محمد شاہ نواز فاروقی ،مولانا شبیر احمد عثمانی ،حافظ محمد امجد،مفتی حفظ الرحمن بنوری ودیگر نے مختلف جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔