نئی دہلی (92 نیوزرپورٹ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنین سوامی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مسلمانوں کو ملک کیلئے خطرہ قرار دیدیا،انتہا پسند ہندو رہنما نے بھارت کے نام نہاد سیکولر آئین کی ہنڈیا بھی بیچ چوراہے پھوڑ دی۔سبرامنین نے کہابھارت میں بسنے والے مسلمان مساویانہ حقوق کے مستحق نہیں،بھارتی آئین کسی بھی صورت مسلمانوں کو مساویانہ حقوق نہیں دیتا،کسی ملک میں مسلمانوں کی آبادی 360فیصدہوناخطرے کی بات ہے ، متنازعہ بھارتی شہریت بل میں کوئی مسئلہ نہیں ،ہماری کئی حکومتوں نے کئی برسوں تک اس مسئلے کوحل نہیں کیا،ہم نے تو وعدے کے مطابق اپنا ایجنڈا پورا کیا۔