مکرمی!عصرِحاضر میں اگر پوری دنیا میں مظلوم ہیں تو فقط مسلمان ہیں جن کی مظلومیت کی آہ و بکا سن کر انسانیت کے علمبر دار بھی خاموش ہیں کیونکہ یہ مسلمانوں کا معاملہ ہے۔آخر مسلمان کا خون اتنا سستا کیوں؟جس طرح بھارتی حکمران جو اپنی حکومتی مشینری کے ذریعے کئی دنوں سے کشمیری اور بھارتی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔پولس کی سرپرستی میں ہندو نوجوانوں کے ہاتھوں میں تشدد و نفرت کی لاٹھیاں اور ہتھیار تھماکر انسانیت کی حرمت کو روندا جارہا ہے۔مذہب کی بنیاد پر زور آزمائی کی جا رہی ہے۔مسلمانوں کو پکڑ پکڑ کر مارا جا رہا ہے۔ مقدس کتب اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی جا رہی۔ مساجد کو آگ لگا کر میناروں سے لائوڈ اسپیکر اکھاڑ کربھگوا کے جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں۔ پوری دنیا دیکھ رہی ہے مگر سبھی خاموش ہیں۔اب ان ستم رسیدہ امت کا کون پر سان حال ہو گا ؟ (دیدار علی محمودی/دھورونارو)