مکرمی ! موجودہ دور میں دنیا ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع کی دریافت سے لمحہ بہ لمحہ ترقی کر رہی ہے۔ تعلیم کا رجحان روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔ نئے نئے علوم و فنون جنم پذیر ہو رہے ہیں۔ پچھلے بیس سالوں میں دنیا نے جس برق رفتاری کے ساتھ ترقی کی، عقل و غیرت انگشت بدنداں ہیں۔ دنیا گلوبل ویلج کی صورت اختیار کرچکی ہیں، لیکن اگر تھوڑی دیر کے لئے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھ لیا جائے تو ہماری اخلاقی تنزلی بالکل عیاں ہے. میڈیا کے جدید ذرائع پر دیکھ لیا جائے تو ہم میں سے اکثر عقل کو حیران کر دینے والے باتیں کرتے اور پھیلاتے ہیں، جن کا نہ کوئی سر ہوتا ہے نہ کوئی پیر۔ کیا ہم ایسے تھے؟ کیا ہمارے آباؤ اجداد اور اسلاف ایسے تھے؟ نہیں بالکل نہیں! وہ اخلاق حسنہ کے اعلی مراتب پر فائز تھے۔ ( ضیاء اللہ مروت لکی مروت)