لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کے اضافی فیسیں وصول کرنے کے معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسوں کے تعین کا حکم دے دیا ہے َاور فیسوں کا تعین نہ ہونے تک نئی فیسوں کی وصولی روکنے کے معاملے پر جواب مانگ لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پرائیویٹ سکولز کے اضافی فیسیں وصول کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا 15 دنوں میں سپریم کورٹ کے 2017 کے فیصلے کے مطابق فیسوں کا تعین کیا جائے ۔ ہائیکورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ اس دوران فیس کے معاملے پر کسی بچے کیساتھ کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخی کے احکامات کو معطل کر دیا۔ پرائیویٹ سکولز کی اضافی فیسوں کی وصول کے معاملے پر آج مزید سماعت ہوگی۔ اضافی فیسیں