لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں مسیحی برادری کے قبرستان پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے متعلقہ اے سی کو آج قبرستان کی چار دیواری کے حوالے سے رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔ عدالت کورپورٹ میں آگاہ کیا گیا کہ مسیحی برادری کو قبضے کی جگہ فراہم کردی گئی ہے ۔ علاقہ پٹواری نے عدالت کو بتایا تھا کہ جلوموڑ کے علاقے میں مسیحی قبرستان 11 کنال 16مرلے پر محیط ہے ۔ اس وقت قبرستان کے لیے صرف 5کنال جگہ رہ چکی ہے ۔ قبرستان کی 6کنال 11مرلے اراضی پر سیٹھ عابد نے فصل کاشت کررکھی ہے ۔