لاہور( کلچرل رپورٹر)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ مہوش حیات نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیا جس دوران میزبان نے ان سے بالی و وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی۔میزبان کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی و وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی ۔ مجھے اپنے ملک سے ہی بے شمار عزت ملتی ہے ، میرے لیے سب سے ضروری عزتِ نفس ہے ، جب آپ بالی ووڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی، بالی و وڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی فلموں کے پریمئیرز میں شرکت نہیں کرسکتے تو جہاں عزتِ نفس نہ ہو اور صرف پیسہ اور شہرت ہو میرے لیے یہ بالکل اہمیت نہیں رکھتا ۔