تہران(صباح نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں غیرملکی فورسز کی موجودگی سے خطے کا استحکام برقرار رکھنے میں کوئی مدد نہیں مل سکتی۔وہ تہران میں تجارتی بحری جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنانے میں مدد کے لیے جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کو بھیجوائے گئے جاپانی منصوبے کے بارے میں بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے ایران کی جانب سے درخواست کی کہ جاپان خلیج فارس میں کشیدگی کم کرانے کے لیے کام کرے ۔ عراقچی نے کہا کہ ہم اس حوالے سے جاپان کے حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ غیر ملکی فورسز کی موجودگی سے اس علاقے میں استحکام، سلامتی اور امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے ۔