مکرمی! منشیات کے استعمال سے ہماری نوجوان نسل تباہی کے دہانے تک پہنچ گئی ہے ، خصوصاسکولز اور کالجز کے لڑکے اور لڑکیاں آئس جیسے نشے کی عادی ہوتے جارہے ہیں ، انسداد منشیات کے ادارے اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں، اینٹی نارکو ٹیکس فورس نے اپنے محدود وسائل کے باوجود اہم کامیایباں حاصل کیں ہیں ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گزشتہ ہفتے میں 26ملک گیر کارروائیوں کے دوران12ارب 56 کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی624 کلوگرام منشیات اور 19.060 ٹن ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا جبکہ منشیات اسمگلنگ میں 28 ملزمان کو حراست میں لے لیا اور11گاڑیاںبھی تحویل میں لے لیں، برآمد شدہ منشیات میں چرس، ہیروئن، میتھ ایمفیٹامائن اور ٹن ایسٹک اینہائیڈرائڈ شامل ہے۔ ملک میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تدارک کے لیے راست پروگرام ’’زندگی سے پیار‘‘ کا آغازکیا گیا ہے، پروگرام کا بنیادی مقصد عوام خصوصاً نوجوان نسل کو معاشرے میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے، جو بلا شبہ مستحسن اقدام ہے۔ ( ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم )