پشاور (اے پی پی)مشال خان قتل کیس میں گرفتار آخری 4ملزموں کا ٹرائل بھی مکمل ہوگیا ، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو16مارچ کو سنا یا جائیگا ۔مشال خان قتل کیس میں گرفتار آخری 4ملزمان کیخلاف جاری مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی ہے ۔پشاور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گواہوں کے بیانات اوردونوں طرف سے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ ملزمان میں واقعے کا مرکزی ملزم شمار کیا جانیوالا کونسلر عارف بھی شامل ہے ، فیصلہ 16مارچ کو فیصلہ سنایا جائیگا ۔مشال خان قتل کیس میں انسداد دہشتگردی ایبٹ آباد کی عدالت پہلے ہی ایک ملزم کو سزائے موت ، 5کو عمر قید اور 25کو 3سال قید کی سزائیں سناچکی ہیں،سزائوں کیخلاف اپیلیں پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں ۔