پشاور (سٹاف رپورٹر، این این آئی)پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس کا محفوظ فیصلہ موخر کردیا اور فیصلے کی تاریخ میں 21 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی اور نامزد 4 ملزموں کو پیش کیا گیا۔اس موقع پر عدالت اور اس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ عدالت نے 12 مارچ کو کیس کے آخری 4 ملزموں کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے 16 مارچ کو سنایا جانا تھا۔ملزم اسد کٹلنگ، صابر مایر، عارف خان مردانوی اور اظہار اﷲ عرف جوہنی واقعے کے بعد فرار تھے جنہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف ٹرائل چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔