لاہور(خبرنگارخصوصی) فیڈرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کوراڈنیشن کمیٹی کے چیئر مین وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ جب تک تاجروں اور صنعت کاروں کی مشاورت سے معاشی حکمت عملی مرتب نہیں کی جاتی ڈالر کی قیمت کم نہیں ہوگی ، ہر طرف عارضی اقدامات کئے جارہے ہیں ،معاشی پالیسی کبھی عارضی طورپرنہیں بنا ئی جاتی ، معاشی پالیسی بنانے کے لئے ماہرین معیشت سے مشاورت بہت ضروری ہے ورنہ اسی طرح مہنگائی کی لہر روز آئے گی اور روزہی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگا ، یہ ایک دن کامسئلہ نہیں ہے ، ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لئے ہمیں آئند ہ کئی سالوں کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔