کراچی ( 92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کراچی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر17روپے کلو فروخت ہونے کادعوی کیا تو92 نیوز نے اس منڈی اور دکان کی تلاش شروع کردی۔نیوسبزی منڈی بھی دیکھی ،گلی محلوں کی مارکیٹیں اور دکانوں میں بھی تلاش کیا لیکن کہیں بھی ٹماٹر17روپے کلو نہیں ملے ،شہرمیں سب ہی جگہ ٹماٹر اڑھائی سوروپے کلو میں ہی فروخت ہوتے نظرآئے ۔شہریوں نے مشیرخزانہ کے بیان پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عجیب حکمران ہیں آٹے دال کابھاؤ بھی نہیں معلوم،زخموں پرمرہم نہیں رکھ سکتے تو نمک بھی نہ چھڑکیں۔