اسلام آباد(خبرنگار‘آئی این پی) وزارت داخلہ نے مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹنگ ٹیم کے سربراہ اکرم شیخ کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے تحریری طور پر آگاہ کردیا۔وزارت داخلہ نے اکرم شیخ کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ 20اگست کو سماعت میں پیش ہوں یا کوئی نمائندہ پیش کریں ، نئی حکومت کے باعث استعفیٰ منظور کرنے میں وقت درکار ہے ۔واضح رہے مشرف غداری کیس میں اکرم شیخ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر 4 اگست کو استعفیٰ دیتے ہوئے خود کو مقدمے سے علیحدہ کرلیا تھا، اکرم شیخ کا تحریری استعفیٰ وزارت داخلہ کو موصول ہوا جس کا جائزہ لینے کے بعد اسے مسترد کردیا گیا۔