اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں عدالت نے رجسٹرار خصوصی عدالت سے کیس کی اب تک کی پیشرفت رپورٹ جمع کرا نے کا حکم دیا تھا۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اگلی سماعت پر رجسٹرار خصوصی عدالت کیس کے التوا کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں اور مطلوبہ رپورٹ دو ہفتے کے اندر عدالت میں جمع کرائی جائے ۔اٹارنی جنرل اگلی سماعت پچیس مارچ پر فریقین کو وطن واپس لانے کے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کریں جبکہ تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کے نوٹسز جاری کئے جائیں۔