لاہور (سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اللّٰہ کو راضی کریں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں اللّٰہ کو راضی کریں۔ انہوں نے کہاکہ گھروں میں قرآن پاک کی تلاوت اور نمازوں کا اہتمام کریں۔لیگ اسپن لیجنڈ نے کہا کہ ہمیں حکومت کا ساتھ دینا ہوگا اور احتیاط کرنا ہوگی۔مشتاق احمد نے کہا کہ خود کو اور گھر کو صاف ستھرا رکھیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون ہے اور کاروبار زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہے اس وقت ہمیں ایک دوسرے کی مدد کی اشد ضرورت ہے اس لئے اپنے ارد گرد ایسے افراد کی مدد کی جائے تا کہ وہ اس لاک ڈائون سے متاثر نہ ہوں۔