نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ کے ایک گھر میں جھولے نے ریچھ کو مشکل میں ڈال دیا۔ یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں اس وقت دیکھے گئے ، جب دوننھے ریچھ اپنی ماں کے ہمراہ ایک گھر کے گارڈن میں آئے اور اس میں لگے جھولے کو پہلے حیرانی سے دیکھتے رہے اور پھر ایک ریچھ نے اُس پر چڑھنے کی کوشش کی لیکن کئی بار کی کوشش کے باوجود وہ جھولے کی سواری نہ کرسکا۔یوں جھولا جھولنے کی کوشش کرتے ریچھ کے دلچسپ انداز پر گھر کے مالک بھی حیران رہ گئے ۔ انہوں نے ان لمحات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اب تک لاکھوں صارفین اسے لائیک اور شیئر کر چکے ہیں۔