فیصل آباد(گلزیب ملک ) قانون نا فذ کر نے والے اداروں کی رپورٹس کے تناظر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد شناختی کا رڈز کو بلاک کر دیاگیا ،بلاک کئے جا نے والے شناختی کا رڈہولڈرز کو نادرا دفاتر میں پیش ہو نے کی ہدایت،597 شناختی کا رڈ بیرون ملک میں مقیم شہریوں کے ہیں۔پولیس ذرا ئع کے مطابق پولیس سمیت دیگر اداروں کو نا درا کی طرف سے فراہم کیجا نے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجود 1 لاکھ 52 ہزار452 شناختی کا رڈز کو بلاک کیا گیا ہے جبکہ ان شناختی کا رڈز کو مشکوک کوائف ہو نے سمیت دیگر امور کی بنائپر بلاک کیا گیا ہے ، نادرا کی طرف سے ملک بھر میں بلاک کئے جا نے والے شناختی کا رڈز میں سے وفاقی دارالحکومت سے وابستہ باسیوں کے 3 ہزار538 ،سندھ کے 46 ہزار 208 ،پنجاب کے 34 ہزار288 ،خیبر پختونخواہ کے 36 ہزار912،آزاد کشمیر کے 1 ہزار405 ،بلوچستان کے 23 ہزار672 ،فاٹا کے 5 ہزار817 اور گلگت بلتستان کے 75 شہریوں کے شناختی کا رڈ شامل ہیں ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ بلاک کئے جا نے والے شناختی کارڈزکے ریکارڈ کی مدد سے شہریوں کے مجر مانہ ریکارڈ کی پڑتال کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔