اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کو بامعنی قانون سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق بابر اعوان نے چارج سنبھالتے ہی پارلیمنٹ میں زیر التوا قانون سازی کی تفصیل طلب کر لی، وزارت کے سیکرٹری کی جانب سے زیر التوا بلز اور حکومتی فیصلوں کو فعال بنانے پر بریفنگ دی گئی ۔ بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں قانون سازی کے 35 بل رکے ہوئے ہیں،سینٹ قائمہ کمیٹیوں میں 8 اہم قانون سازی کے بل زیر التوا ہیں۔ جس پربابر اعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کیلئے اہم رابطوں کا فیصلہ کرلیا ،آج وزیراعظم کو بھی اہم معاملات پر بریفنگ دی جائیگی۔