لاہور(سپورٹس رپورٹر ) چیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کا عزم کیا ہے ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ مصباح الحق کے ساتھ بورڈ حکام بھی سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کے حق میں ہیں۔چیف سلیکٹر مصباح الحق کو تاحال نئے سلیکٹرز سے ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔ زمبابوے سے سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست کو مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔