نیویارک(نیٹ نیوز) ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل داعش،پی کے کے اور فیتو جیسی دہشتگرد تنظیموں کا حصہ نہیں بن سکتی ۔٭ گیتیگا ( اے ایف پی) برونڈی کے علاقوں میں بم دھماکوں سے 3افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔٭ ایمسٹر ڈیم( اے ایف پی ) نیدر لینڈ زکے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے پارلیمنٹ کے افتتاح پر کہا ہے کہ نیدر لینڈز کو موسمیاتی تبدیلی اور سمندر کی سطح میں اضافے سے سنگین خطرہ لاحق ہے ۔ ٭طرابلس(نیٹ نیوز) لیبیا کی قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کی زیرقیادت حکومت سے اعتماد کا ووٹ واپس لے لیا ہے ۔٭قاہرہ( نیٹ نیوز)مصر کے سابق وزیر 85 سالہ محمد حسین طنطاوی انتقال کر گئے ۔٭تبوک( نیٹ نیوز) سعودی عرب کے علاقے تبوک میں خاتون سوڈانی ڈاکٹر کو اس کے شوہر نے چاقو کے وار سے قتل کر دیا ،پولیس نے ملزم کوگرفتار کر لیا ہے ۔٭اوٹاوا( نیٹ نیوز) کینیڈا میں پہاڑی بکرے نے سینگوں سے حملہ کر کے ریچھ کو مار ڈالا۔ ٭واشنگٹن (این این آئی)شام میںالہول کیمپ میں حملوں میں9ماہ کے دوران 70 افراد ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔٭بوسٹن(این این آئی) عام کمپیوٹر پر پورے انسانی جینوم کی پروسیسنگ منٹوں میں ممکن ہوگئی۔٭واشنگٹن (آن لائن) امریکی حکومت پناہ کے متلاشی افراد کو ملک میں پناہ فراہم کرنے کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنا چاہتی ہے ۔٭نئی دہلی(این این آئی)قومی کمیشن برائے خواتین نے بھارتی پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔