قاہرہ (نیٹ نیوز ) مصر میں ایک عدالت کے جج نے خود کو سزا دے کر سب کو حیران کردیا۔مصر کی عدالتی تاریخ میںیہ اپنی نوعیت کا انوکھا ترین واقعہ ہے ۔سٹیٹ کونسل کے وائس چیئرمین جسٹس محسن کلوب نے ایک کیس کی سماعت کے دوران اپنے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر خود کو جرمانہ کی سزا سنائی۔مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق اسوان میں قائم انتظامی عدالت کے جج نے خود کو 500 مصری پائونڈ جرمانہ کیا ہے ۔