قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر میں التحریر سکوائر پر پھر مظاہرے شروع ہوگئے مظاہرین سے صدرالسیسی سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا جھڑپیں بھی ہوئیں پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا ۔ قاہرہ سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی السیسی کی حکومت اور بدعنوانی کیخلاف مظاہرے اور محمد مرسی کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ، مصر میں حکومتوں کی تبدیلی کا استعارہ بننے والا تحریر سکوائر ایک بار پھر مظاہرین سے آباد ہو گیا ہے۔ جو صدر السیسی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ سمیت کئی دیگر شہروں میں ہزاروںافراد نے صدر السیسی کی حکومت اور بدعنوانی کیخلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے ۔