ریاض(صباح نیوز)سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما)نے کہا ہے کہ تارکین وطن نے رواں سال اپریل کے دوران 9فیصد کم رقوم اپنے ملکوں کو ارسال کیں۔٭برلن (اے ایف پی )جرمن چانسلر انیجلا مرکل نے کہا کہ وہ پانچویں بار چانسلر کا الیکشن لڑنے کا نہیں سوچ رہیں ،امریکی سیاہ فام کے قتل پرافسوس ہے ۔٭ماسکو(اے ایف پی)روسی صدر ولادیمیر پو ٹن نے قُطبِ شمالی کے ایک دریا میں بیس ہزار ٹن ڈیزل کے رِس جانے کے حادثے کے بعد ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا۔٭انقرہ (اے ایف پی ) ترک پارلیمنٹ نے حزب اختلاف کے 3قانون سازوں کو فارغ کر دیا ہے ۔٭ تہران (اے ایف پی ) ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹرمپ پر چرچ کے باہر بائبل کے ساتھ تصویر کو شرمناک حرکت قرار دیا ہے ۔ ٭برسلز (نیٹ نیوز) سربراہ یورپی سنٹرل بینک کرسٹائن لیگارڈے نے کہا ہے کہ رواں سال یورو زون کی معیشت 8.7 فیصد سکڑے نے کا امکان ہے۔٭ اننت ناگ (این این آئی) ڈاکٹر ز کی عدم موجودگی ہسپتال کے فرش پر بچے کی پیدائش ہوگئی۔٭نیویارک (اے ایف پی ،این این آئی )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلپائن مشتبہ ڈرگ ملزمان پر تشدد کرنا بند کر دے ۔ ریاض (این این آئی)سعودی عدلیہ میں 53 خواتین انویسٹی گیشن افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔٭پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی ہے ۔٭غزہ (صباح نیوز)اونروا نے 106فلسطینی ملازمین فارغ کردیئے ۔٭چھتیس گڑھ(این این آئی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سول سروس افسرجنک پرساد پاٹھک کیخلاف خاتون کی عصمت دری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔٭واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہا ہے کہ کیوبا کی فوج کے ماتحت7 اداروں پر بھی پابندیاں نافذ کردی گئیں ہیں۔٭صنعاء (این این آئی)وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغی ایرانی ڈرون طیاروں سے سعودی عرب پرحملے کررہے ہیں۔٭ ریاض(صباح نیوز) سعودی مجلس شوریٰ نے معمرافراد کو فضائی ٹکٹوں میں مزید رعایت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔٭جکارتہ (آن لائن) انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔