قاہرہ( نیٹ نیوز) مصری ماڈل اور رقاصہ سلمیٰ الشیمی کو قاہرہ سے باہر آثار قدیمہ اہرام زوسر پر غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرانے پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ بعد میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماڈل قاہرہ سے باہر آثار قدیمہ کے ایک زون اہرام ڈجوسر میں فرعونی طرز کا لباس پہن کر بولڈ فوٹو شوٹ کرا رہی تھیں جس کے نتیجے میں فوٹو گرافر اور ماڈل دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بعدازاں 1000 مصری پاؤنڈ کے عوض ماڈل سلمیٰ الشیمی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔مصری سیاحتی عہدیداروں کی جانب سے ماڈل کے فوٹو شوٹ کو ملکی تاریخ کا سب سے ناگوار عمل قرار دیا گیا ہے تاہم ماڈل اور ان کے فوٹوگرافر کا کہنا ہے معاوضہ کی صورت میں ملکی آثار قدیمہ پر پیشگی اجازت کے بغیر بھی فوٹو شوٹ کیا جا سکتا ہے ۔