لاہور،فیصل آباد(کرائم رپورٹر،خصوصی رپورٹر) مصری شاہ کے علاقہ سلطان پورہ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 7سالہ راہگیر بچی سمرا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ نے ڈی ایس مصری شاہ سرکل کو انکوائری کا حکم دیدیا۔ادھر سٹی سمندری 471 گ ب میں رہائش رکھنے والا50 سالہ یونس اپنے ڈیرے پر سویا ہوا تھا کہ نا معلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے اسکو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔