قاہرہ(این این آئی) مصر کے شہر اسماعیلیہ میں پیش آنے والے اس واقعے پر سب لوگ حیران ہیں ۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹرین کی پٹڑی پر کھڑے شخص کی بیٹی نے پٹڑی کے اندر کی طرف اچانک چھلانگ لگا دی۔ ریل گاڑی ان سے کچھ ہی سیکنڈز کے فاصلے پر تیزی سے آ رہی تھی۔ بیٹی کو خطرے میں دیکھ کر اس کے والد بھی چھلانگ لگا دی اور وہ بچی کے ساتھ لپٹ کر اسے زمین کے ساتھ چپکا لیا۔اس منظر کو دیکھنے والے مبہوت رہ گئے اور ان کی زبانوں پر ان کے زندہ بچنے کے لیے دعائیں تھی۔ٹرین دونوں باپ بیٹی کے اوپر سے گذر گئی اور وہ پٹڑی کے درمیان خالی جگہ پر ٹرین سے کچلے جانے سے بال بال بچے ۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس فوٹیج پر لوگوں نے بیٹی کی جان بچانے کے لیے خود کو خطرے میں ڈالنے والے والد کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔