آسٹریا (ویب ڈیسک ) تخیل کی اونچی پرواز، مصوروں نے انسانی جسم کو کینوس میں تبدیل کر دیا، آسٹریا میں 21 واں سالانہ ورلڈ باڈی پینٹنگ فیسٹول منعقد کیا گیا۔کہیں مصری دیوی اور کہیں ڈریگن دکھائی دے رہے تھے ، آسٹریا کے شہر کلاگنفرٹ میں سالانہ ورلڈ باڈی پینٹنگ فیسٹول منعقد کیا گیا۔دنیا کے پچاس ملکوں سے دو سو مصوروں نے حصہ لیا، آرٹسٹوں نے بے جان کینوس کے بجائے انسانی جسم کو بطور کینوس استعمال کیا اور آرٹ کے نمونے تخلیق کئے ۔