لاہور(نیوز رپورٹر)جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک چلانے اور ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار محمد کاشف چودھری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے تاجر رابطہ مہم کے سلسلے میں کھاریاں،لالہ موسی،گجرات ،وزیر آباد،سیالکوٹ میں تاجر نمائندگان کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا پاکستان کا چھوٹا تاجر آئی ایم ایف کی ہدایات پر بے مقصد حساب کتاب اور کھاتے رکھنے کی اہلیت نہیں رکھتا،انہوں نے کہا نچلی سطح تک تاجروں کی سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن سے حکومتی آمدن میں کوئی آضافہ نہیں ہو گا البتہ ایف بی آر کی بلیک میلنگ و کرپشن اور تاجروں کے منشیوں،کمپیوٹرز کے اخراجات بڑھیں گے اس لیے تاجر کسی صورت اسے تسلیم نہیں کریں گے۔