اسلام آباد،لاہور(وقائع نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی سے )وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا کو سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن تعینات کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مقرر کر دیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن عبدالعزیز عقیلی کو عہدے سے ہٹا تے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن شیر عالم محسود کوایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات کر دیاگیا۔ادھر الیکشن کمیشن نے 65 افسروں کے تبادلے کردیئے ،تبدیل ہونیوالوں میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے 4، پنجاب 17،سندھ 14،خیبر پختونخوا 18اوربلوچستان کے 12 افسرشامل ہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے 5اعلیٰ افسروں کے تبادلے کردیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیف انور جپہ ڈپٹی کمشنر جہلم کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنانے ، راؤ پرویز اختر ایڈیشنل کمشنر ریونیو گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے اپنے پے سکیل میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات کرنے ، سید منور عباس بخاری اسسٹنٹ کمشنر بھروانہ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنانے ، اعتزاز اسلم مارتھ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنانے کے ساتھ ساتھ تقرری کے منتظر محمدعرفان کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں تعینات کر دیا گیا ہے ۔