فیصل آباد (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران سٹی فیصل آبادکے نائب صدر مرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا ہے کہ تاجر برادری سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں پاکستان ہمیں اپنی جا نوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔ معاشی استحکام کیلئے کا رو بار دوست پالیسیاں اپنانا ہو ں گی۔ تاجروں نے مسائل ومشکلات میں گھرے رہنے کے باوجود ملک کی سلامتی ، قومی خوشحالی ، معیشت کی ترقی ،جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کے لئے ہر حکومت کا ساتھ دیا ہے ۔