سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے سابق صدر ومعروف صنعتکار میجر (ر) منصور احمد نے کہا ہے کہ ایشیا کی بڑی معاشی قوت بننے اور ملک میں معاشی استحکام کیلئے برآمدات بڑھانے کیلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے اس کیلئے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو فعال کیا جائے اور ان کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے اور سفارتخانوں میں موجود ٹریڈ آفیسرز کو اس سلسلہ میں ٹارگٹ دیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق دور میں معیشت ترقی کی طرف گامزن تھی امید ہے کہ موجود حکومت بھی معیشت کی بہتری اور قومی ترقی کے لئے اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ۔ملکی مصنوعات کی نمائشوں سے بیرون ملک ملکی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کریں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔