لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے معاشی نظام کو مستحکم بنیادوں پر چلانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے جس سے ملک بھر میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔