مکرمی !علم طب کی جزئیات میں سے ایک جز نباتات (جڑی بوٹیوں )کے خواص افعال مزاج سے آگاہی پانا اور امراض کا علاج کرنا علم طب ہے۔ایک حکیم جڑی بوٹیوں سبزیوں پھلوں دالوں کے مزاج اور بدن انسان کے مزاج کے علم پر دسترس پاکر علاج معالجہ کرتا ہے۔ آج موجودہ دور میں میڈیکل سائنس نے جو ترقی کی ہے اس عظیم ترقی کا سہرہ طب یونانی کے حکیم ارسطو حکیم جالینوس حکیم بقراط ودیگر حکماء کو ہی جاتا ہے ۔حکومت پاکستان نے 1965ء میں اس طبی نظام علاج کے لئے سرکاری سرپرستی کا قانون منظور کیا۔افسوس کہ مکمل اور مناسب سرپرستی پھر بھی نہیں دی جارہی آج ترقی کے بجاے تنزلی اور جمود کا شکار ہے پاکستان کی سیم زدہ زمین انسان دوست شفاء بخش قدرتی نمکیات پیدا کررہی ہیں۔ میدانی پہاڑی علاقوں کی جڑی بوٹیاں سونا ہی سونا اگل رہی ہیں ۔ حکومت طبی ادویات برآمد کر کے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کر سکتی ہے۔زرمبادلہ کمانے کے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے جڑی بوٹیوں کے پھولوں کا تیل Oil ,عرق Dixdillates ,عطر Extract s بیج چھال تنوں جڑوں سے لزیذ خوش ذائقہ مشروبات اور ہربل ملٹی اٹامنز ٹانک تیار کیے جانے چاہیے سرکاری سرپرستی میں جدید پلانٹس بنانے پروڈکٹس کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ اس لئے یونانی طریقہ علاج کو ترقی دینے کے لئے ،،، ہربل یونیورسٹی ،،،کے قیام کے ساتھ جدید ہربل ریسرچ سنٹر قائم کیا جانا چاہیے۔ ( حسن شاہ چکوالی)