اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے معاشی استحکام کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاگیا ۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، معاونینِ خصوصی ندیم بابر اور وقار مسعود کے علاوہ متعلقہ اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔وزیرِ اعظم کو بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا رواں مالی سال پرائمری بیلنس میں سرپلس، ایف بی آر کی محصولات میں 5 فیصد اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.2 ارب ڈالر، بیرونِ ملک سے ترسیلات میں 27 فیصد اضافہ، براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اضافہ، سٹیٹ بنک کے ذخائر 13.4 ارب ڈالر اور خاص طور پر بڑے پیمانے کی صنعت، آٹو انڈسٹری اور فرٹیلائیزر انڈسٹری کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ایکوٹورازم کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے ملک میں غیر منظم سیاحت نے بہت نقصان پہنچایا،مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ناقص منصوبہ بندی سے عمارتیں کھڑی کی گئیں، سیاحت کی ترقی سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ،نتھیا گلی کو بچانے کا سہرا خیبر پختونخوا حکومت کو جاتا ہے ،مقامی لوگوں کوفائدہ ملنے تک سیاحت کوفروغ نہیں ملے گا، سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، سیاحت کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے ،جتنی سیاحت پاکستان میں آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی،پاکستان میں سکیٹنگ کاآغازہونے کے بعددنیابھرسے لوگ آئینگے ،سوئٹزرلینڈصرف سکیٹنگ سے کروڑوں اربوں ڈالرکماتاہے ،سیاحت کے فروغ کیلئے منصوبہ بندی کرناہوگی۔وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا نومبر میں بھی ترسیلات زر میں اضافہ جاری رہا، پاکستان کی معیشت کیلئے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر مسلسل چھٹے ماہ بھی2 ارب ڈالرسے زیادہ رہیں جو ریکارڈ ہے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات اکتوبر کے مقابلہ میں2.4 فیصداضافہ کیساتھ 2.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ نومبر 2019 کے مقابلہ میں ترسیلات زر میں 28.4 فیصد اضافہ ہوا۔ وزیرِ اعظم سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات کی ہے ۔وزیر اعظم آفس کے مطابق ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور قبائلی اضلاع کی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیر اعظم سے نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہرمحمود اشرفی نے ملاقات کی۔ملاقات میں علماء اور مشائخ کے ذریعے کورونا سے تحفظ کیلئے ترغیبی مہم پر گفتگوکی گئی۔وزیر اعظم نے کہا اسلامو فوبیا ، ناموس رسالت ﷺکی حساسیت کو اجاگر کرنا دین کی خدمت ہے ۔پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔وزیراعظم سے گورنرپنجاب چودھری سرورنے بھی ملاقات کی،ملاقات کے دوران پنجاب آب پاک اتھارٹی اورکپاس کی فصل کی بہتری کیلئے اصلاحات پرتفصیلی گفتگوکی گئی۔وزیراعظم کو بتایاگیا اس منصوبے پرعملی کام جنوری2021سے شروع ہورہاہے ،وزیراعظم نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کوترجیحی بنیادوں پریقینی بنانے کی ہدایت کی،گورنرپنجاب نے وزیراعظم کو کپاس کی فصل کے حوالے سے اصلاحات سے آگاہ کیا،چودھری سرورنے کہاتمام سٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیکرجامع حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے ،معیاری بیج کپا س کی پیداواربڑھانے میں کلیدی اہمیت رکھتاہے ۔