لاہور ( کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ معاشی مضبوطی کے برآمدات بڑھانا بہت ضروری ہے ، یہ قیمتی زرمبادلہ ملک میں لاتیں، حکومت کے لیے ریونیو اور افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں لہذا حکومت کو وہ رکاوٹیں دور کرنی چاہئیں جو برآمدات کے فروغ کی راہ میں حائل ہیں۔ ایکسپورٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں کے لیے ضروری خام مال پر ڈیوٹی یا تو ختم یا پھر انتہائی کم کردی جائے تاکہ پاکستانی صنعت میں مقابلہ کرنے کی قوت بڑہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے خاتمے یا پھر کمی سے انڈسٹری معیاری خام مال وغیرہ درآمد کرسکے گی جس سے مصنوعات کا معیار مزید ہوگا اور یہ عالمی منڈی میں زیادہ بہتر مقام حاصل کرسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے ، سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ٹیکس اصلاحات کی جانی ضروری ہیں۔