صادق آباد(نامہ نگار)محکمہ زراعت توسیع WWF اور PATAکے زیر اہتمام تربیتی سیمینار ،سینکڑوں زمینداروں نے شرکت کی تفصیل کیمطابق محکمہ زراعت توسیع اور WWFکی زیر نگرانی اور PATAیو ایس ایڈ کے تعاون سے مقامی میرج ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں بیسوں کمپنیوں نے اپنے اپنے سٹالز لگائے جس میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی یہ سیمینار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہور احمد سلطان ،منیجر WWFابوبکر خان ،محمد جنید اور رانا محمد واجد ،ڈائریکٹر PATAکی کاوشوں سے منعقد ہوا ،زراعت ،لائیوسٹاک میں استعمال ہونے والے مشینری ،ادویات اور دوسرے آلات رکھے گئے تھے اس سیمینار میں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کے اپنے اپنے اپنے سٹالز اور مختلف آلات سے متعلق تفصیل سے بتایا ،PATAکے ڈائریکٹر محمد واجد نے بتایا کہ USAIDکی مدد سے ہم کسانوں جدید اور مناسب ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے کے ایسے پروگرام کا انعقاد کروا رہے ہیں ۔