تہران( نیٹ نیوز) ایران کی ایک معذور خاتون نے اپنی معذوری کو مجبوری نہ بننے دیا اور سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے پیروں کے ذریعے تصاویر بنانے میں ماہرایرانی خاتون اپنے پیروں سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں بھی ماہر ہے ۔ ایران کے شہر Sefidshahrسے تعلق رکھنے والی اکتیس سالہ فاطمہ حمامی نصر نامی خاتون پیدائشی طور پرمفلوج ہے ۔ایرانی مصورہ کی تیار کردہ تصاویر دیکھ کر لوگ نہ صرف اُس کے فن کو سراہتے ہیں بلکہ اُس کے ہمت و حوصلے کیبھی خوب داد دیتے ہیں۔