لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار طارق طافو کا نیا ویڈیو’’ڈینگی‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ اس ویڈیوکو گزشتہ روز طافو سٹوڈیو کے آفیشل چینل پر ریلیز کیا گیا ہے اس ویڈیومیں گلوکار طارق طافوکے ہمراہ فلمسٹار میرا ،جرار رضوی ،سعید سیکی اور طابش طافو نے بھی پرفارم کیا ہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن سلیم خان نے دی ہے جبکہ اس میں سونو ڈینجرس نے بھی ریپ کیا ہے ۔طارق طافونے بتایاکہ ملک میں ڈینگی مچھر کی بڑھتی ہوئی وبا کو دیکھتے ہوئے یہ گانا’’ڈینگی وانگوں لڑ گئی ایں‘‘ لکھا گیا جس میں فلمسٹار میرا کو بطور ماڈل لیا گیا۔ ویڈیو کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔