لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارفیصل قریشی دوران شوٹنگ شدید زخمی ہوگئے جبکہ زخمی ہونے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ۔ فیصل قریشی ایک شوٹنگ میں حصہ لے رہے تھے جہاں ایک سین کے دوران فیصل قریشی کو ٹارگٹ کلرز گولیاں مارکر چلے جاتے ہیں ، شوٹنگ کے دوران عموماً نقلی گولیاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے اداکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا تاہم فیصل قریشی ان گولیوں سے زخمی ہوگئے ۔ فیصل قریشی کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔