لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار شہریار منور کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کیلئے ہسپتال پہنچے جہاں بچوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ انسٹاگرام پر شہریار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن میں لکھا کہ تصاویر میں موجود بیشتر کینسر میں مبتلا ان مریضوں نے کینسر کو شکست دے دی ہے تاہم کچھ اب بھی مستقل اس سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کے لیے انہوں نے انڈس ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے لکھا کہ وہ کینسر سے جنگ کرنے والوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ جو امید ، طاقت اور مثبت صلاحیتوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔