ممبئی (شوبز ڈیسک)برصغیر کی نامور اداکارہ نواب بانو المعروف نمی جن کا بدھ کی رات کوطویل علالت کے بعد ممبئی میں 87سال کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں ، گزشتہ روز انہیں ممبئی کے ری روڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، انہیں سانس کی تکلیف کے باعث بدھ کی شام کو ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔